اسلام آباد کے رہائشی علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں گزشتہ روز آٹھ گھنٹے جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد تیندوے پر قابو پا لیا گیا تھا۔ تیندوا اب اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی تحویل میں ہے۔
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ڈائریکٹر رینا ستی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا نر تیندوا اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ریسکیو اور ری ہیبیلیٹیشن میں بحفاظت موجود ہے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سب محفوظ ہیں۔
The lone male common leopard captured from DHA was sedated and brought safely to IWMB’s rescue & rehab centre. The leopard is now awake & roaming inside it’s enclosure. There were NO fatalities. Everyone is safe and sound! @WildlifeBoard @ClimateChangePK pic.twitter.com/LHdGthjds5
— Rina S Khan Satti (@rinasaeed) February 16, 2023
رینا ستی کا مزید کہنا تھا کہ اب تیندوا بحالی کے مرکز میں موجود ہے اور اسے پنجرے میں رکھا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ تیندوے کو پالتو جانور کے طور پر رکھنے پر اس کے مالک کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے اس کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں ۔
واضح رہے جمعرات کو سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن میں ایک تیندوے کو ڈی ایچ اے کے رہائشی علاقے میں بھاگتے اور لوگوں پر حملہ کرتےاور ایک گھر کی دیوار پھلانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انتظامیہ میں حرکت میں آئی ۔