پاکستان میں پینگولین کی آبادی 80 فیصد تک کم، بڑے اسباب کیا ہیں؟

جمعہ 1 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں معدومیت کے خطرے سے دوچار نایاب جانور پینگولین کی آبادی میں 80 فیصد تک کمی آچکی ہے۔

عالمی ادارے’ ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر‘ (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) کے مطابق پینگولین کے غیر قانونی شکار اور اسمگلنگ کے باعث اس کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین، ویت نام اور دیگر چند ممالک میں پینگولین کا گوشت کھایا جاتا ہے جبکہ اس کی چھلکے دار کھال دوائیں، ملبوسات اور بلٹ پروف جیکٹس بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ حالیہ چند برسوں میں پینگولین کے شکار اور اس کے اعضا کی سمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

پینگولین ایک نایاب جانور ہے جو کیڑے مکوڑے کھا کر قدرتی ماحول میں توازن برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک پینگولین سالانہ 70 ملین کیڑے مکوڑوں کو اپنی خوراک بناتا ہے۔

افریقہ اور ایشیا میں اس کی 8 اقسام پائی جاتی ہیں۔ پاکستان میں پنجاب، کشمیر، سندھ اور بلوچستان میں اس کی 4 اقسام پائی جاتی ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف سے تعلق رکھنے والے ماہر ماحولیات محمد وسیم کے مطابق پینگولین سے متعلق بعض قصے کہانیاں بھی مشہور ہیں۔ جیسا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ پینگولین قبروں میں موجود لاشوں کو کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے خیالات بھی پینگولین کی تعداد میں کمی کا باعث بنے ہیں۔

ایک زمانے میں لوگ پینگولین کو دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتے تھے مگر اب اس جانور کو سب سے زیادہ خطرہ انسانوں سے ہے۔ تاہم 2016 میں عالمی سطح پر پینگولین کی غیرقانونی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اسی برس ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بھی پاکستان میں پینگولین کے تحفظ کے لیے ایک منصوبے کا آغاز کیا تھا اور اس مقصد کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں 6 زونز کا تعین کیا تھا۔

یاد رہے کہ 2021 میں صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلی حیات نے پینگولین کی کھال غیر قانونی طور پر فروخت کرنے پر ایبٹ آباد سے 4 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

اس واقعے کے بعد اس وقت کے وزیر ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے میڈیا کو بتایا تھا کہ پینگولین کی ایک کلو کھال 5کروڑ روپے میں فروخت کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جنیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا