نواز شریف اور شہباز شریف سے او لیول امتحان میں عالمی ریکارڈ بنانے والی طالبہ کی ملاقات

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف سے جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (جی سی ایس ای) کے امتحان میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے ملاقات کی ہے۔

16 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ حسن نواز کے دفتر پہنچیں، اس موقع پر ان کے والدین اور بہن بھائی بھی ان کے ساتھ تھے۔

نواز شریف اور شہباز شریف نے 34 مضامین میں اے سٹار گریڈز حاصل کر کے عالمی ریکارڈ بنانے پر طالبہ کو مبارکباد دی اور لیپ ٹاپ تحفے میں دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سابق وزرائے اعظم نے کہاکہ پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ پاکستان کا فخر ہیں، ان کا یہ کارنامہ پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پوری قوم کو ماہ نور چیمہ کی کامیابی پر فخر ہے، امید ہے یہ مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کریں گی۔

یاد رہے کہ ماہ نور نے جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 اے اسٹار گریڈ لےکر منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp