پرویز الٰہی آڈیو لیک: وفاقی وزراء کیجانب سے تحقیقات کا مطالبہ، فرانزک کی ہدایت جاری

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کے بعد وفاقی وزرا نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو پر چیف جسٹس آف پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کی اجازت سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے آڈیوز سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آڈیولیکس ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اگر یہ آڈیوز درست ہیں تو اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  اس آڈیو کے معاملے پرچیف جسٹس سے بھی بات ہونی چاہیے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی پرویز الٰہی کی آڈیولیکس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہہیں۔

انھوں نے کہا کہ پرویزالٰہی مبینہ ٹیپ میں اعلیٰ عدلیہ کے جج کے ساتھ میچ فکسنگ کی کوشش کررہے ہیں ، یہ عدلیہ کے کردار پر ایک سوالیہ نشان بن کر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرجھوٹی ٹیپ ہے توعدلیہ کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا ملنی چاہیے اور اگرٹیپ سچی ہے تو یہ عدالت عالیہ کے اوپر ایک بڑا دھبہ ہوگی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  بھی چیف جسٹس سے اس معاملے کا سوموٹو اور آڈیو فرانزک کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

دوسری طرف  وزیر داخلہ  نے ایف آئی اے کو پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیوز لیک کی تحقیقات کی باقاعدہ اجازت دے دی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لیک آڈیوز کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں اور ان آڈیوز کی فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان آڈیوز کو فرانزک کرانے کے لیے لاہور بھجوایا جائے گا ۔ فرانزک رپورٹ ملنے کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ وزارت داخلہ کو فراہم کی جائے گی اور آڈیوزاصل ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اوران کے وکلا کی آڈیو لیک جاری کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ