ہتک عزت کیس: اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواست پر ویڈیوز کا فرانزک ٹیسٹ ہوگا

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی یوٹیوبرعادل فاروق راجہ کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ مبینہ ویڈیوز کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں اداکاراؤں کی درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو  بتایا کہ اداکارہ مہوش حیات نے چہرے کی شناخت کے لیے درخواست دی تھی، اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا چہرہ ان کا نہیں۔

تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ کراچی میں فرانزک ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں اس لیے ویڈیوز کو اسلام آباد کی فرانزک لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔عدالت نے اسفتسار کیا کہ اسلام آباد سے رپورٹ کب تک موصول ہوگی؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت سےاستدعا کی کہ فرانزک رپورٹ جمع کرانے کے لیے 4ہفتے کی مہلت دی جائے۔

تفتیشی افسر نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف تمام لنکس بلاک کردیے ہیں جبکہ ٹوئٹر انتظامیہ کا تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواستوں کی سماعت 4ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کو طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ یو ٹیوبر عادل راجا نے میڈیا انڈسٹری کی 4 نامور اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔ بعد ازاں یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے ایک ویڈیو میں وضاحت کی اور اپنے مؤقف سے مکر گئے مگر اس دوران اداکاراؤں کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوب کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل گارڈ ہلاک: غیر قانونی تارکین امریکا کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں، صدر ٹرمپ

مریم نواز کی گندم کی فصل پر مقابلہ جاتی مہم کامیاب ہوگی؟

مسلم لیگ ن کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سر فراز بگٹی کی سیاسی مشکلات میں ساتھ دینے کا اعلان

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

چیئرمین  پی ٹی آئی کا مذاکرات میں ناکامی کا اعتراف، گیم اوور تو نہیں ہو گیا؟

ویڈیو

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے