شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف نے شعیب اختر کو کیا کچھ یاد کرا دیا؟

جمعہ 8 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز کا کمبی نیشن انہیں وسیم اکرم اور وقار یونس کی عظیم جوڑی کی یاد دلاتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم میں فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز کے طور پر سامنے آئے ہیں، ان تینوں نے پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ایشیا کپ کے پہلے 3میچز میں مجموعی طورپر 23 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹار سپورٹس کے زیر ایتمام آن لائن چیٹ میں دنیائے کرکٹ اور پاکستان کے سابق تیز ترین بولر شیعب اختر نے کہا کہ یہ نوجوان (شاہین شاہ، نسیم شاہ، حارث رؤف) بہت باصلاحیت ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی ٹیم میں تسلسل کے ساتھ ایسے فاسٹ بولرز آ رہے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ ان تیز رفتار بولرز کو دیکھ کر مجھے پرانے دنوں کی یاد آتی ہے، یہ نوجوان مجھے دو ڈبلیوز (وقار اور وسیم) کے دور کی یاد دلاتے ہیں۔

جب بات آئی ہے دو ڈبلیوز کی تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی نے 900 سے زیادہ ون ڈے وکٹیں حاصل کی ہیں اور اپنی بجلی کی سی تیز رفتار اور ریورس سوئنگ سے مخالف بلے بازوں کے دلوں میں خوف پیدا کیا، بعد میں شعیب اختر نے بھی اس جوڑی کو جوائن کیا تھا۔

شعیب اختر کہتے ہیں کہ ’میں کہوں گا کہ شاہین شاہ آفریدی اس وقت اپنے کیرئیر کی چوٹی پر ہیں اور حارث رؤف کے پاس بھی شاہین شاہ آفریدی کی طرح وکٹ لینے کی قابلیت ہے۔‘

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حارث رؤف نے ایشیا کپ میں اب تک 9 وکٹیں حاصل کی ہیں، بدھ کو لاہور میں سپر 4کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی جبکہ حارث رؤف نے اس میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

شعیب اختر نے کہا ’میں نسیم شاہ کو صرف یہ مشورہ دوں گا کہ وہ اسٹاک باؤلر بننے کے بجائے زیادہ وکٹ لینے والی گیند بازی کریں، نسیم شاہ شاہین شاہ آفریدی سے زیادہ تیز گیند بازی کرتا ہے جو وکٹوں میں گھس سکتی ہے۔‘

شعیب اختر کا خیال ہے کہ پاکستان ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے، انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم دونوں ٹورنامنٹس (ایشیا کپ، ورلڈ کپ) میں بھارت کو شکست دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ