90 روز میں انتخابات: آصف زرداری کے موقف کے برخلاف بلاول اپنے بیان پر ڈٹ گئے

ہفتہ 9 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کے مطالبے پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ میں پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے فیصلوں کا پابند ہوں، جبکہ گھر کے معاملات پر آصف زرداری کی بات کا پابند ہوں۔

بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی میں یہ بات طے ہوئی کہ ہمارا اصولی فیصلہ ہے ملک میں آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات ہونے چاہییں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے عوام مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، ملک کی معاشی صورت حال دن بدن بگڑتی چلی جا رہی ہے، پاکستان کے عوام تو ہمیشہ قربانیاں دیتے رہے ہیں، اب عوام کا حق ہے کہ سوال اٹھائیں کہ حکومت ان کے لیے کیا کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی یہ خواہش تھی کہ عدم اعتماد کے بجائے ملک میں انتخابات ہوتے تو وہ ہمارا ساتھ نہ دیتے، ہمیں نگران حکومت پر کوئی اعتراض نہیں، بس کیئر ٹیکرز چیئر ٹیکرز نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئے گی عوام کے مسائل حل ہوں گے، بینظیر بھٹو نے ملک کی معیشت کی سمت درست کی، پاکستان کے جتنے بھی مسائل ہیں ان کا حل منتخب نمائندوں کے پاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ