جبری گمشدہ کیے جانے والے عثمان ڈار کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، پی ٹی آئی

ہفتہ 9 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف  کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے اغوا اور جبری گمشدگی کی شدید مذمت کیساتھ عثمان ڈار کو فوری طور پر بازیاب کرنے اور مجاز عدالت کے روبرو پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لاقانونیت اور غنڈہ گردی کی شرمناک تاریخ رقم کرنے والی ریاستی مشینری کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جبری طور پر لاپتا کرنے کا نیا سلسلہ سامنے آیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے سینیٹر عون عباس بپّی، پھر صداقت علی عباسی اور اب عثمان ڈار کو اغواء کیا گیا ہے۔ جبری طور پر لاپتا کیے جانے کے بعد عمائدین کو ذہنی اور جسمانی کوفت پہنچا کر تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کے جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف کو کچلنے کا یہ نیا پیٹرن بھی پہلے حربوں کی طرح ناکام ہوگا۔ ریاستی غنڈہ گردی کا پورے عزم و استقلال سے مقابلہ کریں گے اور آئین و قانون کو ان کی گرفت سے آزاد کروائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کمزوری اور اضمحلال کی افسوسناک کیفیت سے باہر نکلے اور بنیادی حقوق و قانون کے تحفظ کے حوالے سے ان غنڈہ صفت عناصر کو اپنے وجود کا احساس دلوائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟