انسداد دہشتگردی عدالت: یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم ستمبر تک توسیع

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاوس حملے میں گرفتار تحریک انصاف کی سابقہ وزیریاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع کردی۔

9 مئی واقعات میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ملوث گرفتار پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی، تفتیشی افسر نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون آفس پر حملے، عسکری ٹاور پر حملے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی چار مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

عدالت نے یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں یکم ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے عمر سرفراز چیمہ طبعیت کی خرابی کے باعث ویل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟