کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا اہم رکن مارا گیا

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور کالعدم تنظیم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تنظیم کا اہم سرغنہ غلام دین شاہوانی عرف شعیب مارا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق غلام دین شاہوانی عرف شعیب نے کالعدم ٹی ٹی پی کے پلیٹ فارم سے وزیرستان میں تربیت حاصل کرنے کے بعد سنہ 2015 میں کالعدم تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ مارا جانے والا شدت پسند بلوچستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ غلام دین مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری، سنہ 2016 میں کوئٹہ میں وکلا، مستونگ، ڈھادر میں پولیس اور لیویز کی متعدد ٹارگٹ کلنگ، مولانا سراج الحق پر حملے، مچھ میں ہزارہ کول مزدوروں کے قتل، سبی میلے پر ایک سے زیادہ حملوں اور کوئٹہ میں پولیس پر متعدد حملوں میں  ملوث تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف آج سرکاری دورے پر ملائشیا روانہ ہوں گے

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی