’پوشیدہ خزانہ‘، آسٹریلوی ہائی کمشنر لاہور کی مسجد کے معترف کیوں؟

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غیر ملکی سفارتکاروں اور سیاحوں کا پاکستان سے ہمیشہ ہی لگاؤ رہا ہے، وہ تاریخی و تفریحی مقامات دیکھنے کے لیے پاکستان کا رُخ کرتے ہیں اور پاکستانی ثقافت اور تاریخی عمارات کی خوب پذیرائی بھی کرتے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے بھی ملک کے معروف دینی ادارے جامع مسجد آسٹریلیا لاہور کا دورہ کیا اور اساتذہ وطلبا سے ملاقات کی اور تصاویر بھی بنوائیں۔

سماجی رابطے کی سائیٹ ’ایکس‘ پر مسجد کے دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی ’آسٹریلین مسجد‘  کو ایک پوشیدہ خزانہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہاں بانی پاکستانی قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال نے نماز پڑھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوشیدہ خزانہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ثقافت کی کہانی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مسجد کا نام خواجہ بخش کے نام پر رکھا گیا ہے جو 1800 کی دہائی میں آسٹریلیا گئے تھے۔

آسٹریلین ہائی کمشنر نے طلبا کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اساتذہ اور طلباء سے مل کر بے حد خوشی ہوئی۔

ساتھ ہی انہوں نے تمام مسلمانوں کو جمعہ کی مبارک بھی دی

سوشل میڈیا پر صارفین نے آسٹریلین ہائی کمشنر کے دورے کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔

رضوان لکھتے ہیں کہ یقین نہیں آتا کہ پاکستان میں ایسی مسجد بھی موجود ہے۔ انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے حیرت ہے آپ نے اسے دریافت کیسے کیا؟ ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلین ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے طویل عرصے سے قائم تعلق کو مزید وسعت دینے کی وجوہات مل گئی ہیں۔

 

ایک صارف نے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اب تک اس تاریخ کے بارے میں علم نہیں ہے۔

واضح رہے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے گزشتہ روز ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ دفاع پاکستان پر مظفرآباد میں دفاعی نمائش، قائم مقام صدر طارق فاروق اور وزیراعظم افتخار گیلانی کا مختلف اسٹالز کا معائنہ

چونڈہ کے غیور عوام نے 1965 میں پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو شکست دی، پرویز اقبال لوسر، یوم شہدا کی تقریب میں شرکت

سندھ، کوٹری کے مقام پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ملازم جاں بحق، ٹرین آپریشن معطل

یومِ دفاع پاکستان: جی ایچ کیو راولپنڈی، کراچی اور بلوچستان میں پروقار تقریبات، شہدا کو خراج عقیدت

ٹائپنگ کی چھٹی، گوگل کے جی میل ، ڈاکومینٹس اور کیپ کے لیے نئے لائیو اے آئی وائس فیچرز متعارف

ویڈیو

یومِ دفاع و شہدا: عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر اراکین پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟

سیالکوٹ چونڈہ میں بھارتی فوج کی شکست و رسوائی کی داستانیں آج بھی موجود

کالم / تجزیہ

جنگ ستمبر 65 سے ستمبر 2026 تک

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی