ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیر فرخ حبیب کو اختیارات کے نا جائز استعمال اور بدعنوانی کے الزام میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں دن ساڑھے گیارہ بجے ذاتی طور پر پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
نوٹس پر عدم تعمیل کی صورت میں سابق وزیر پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 175 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
فرخ حبیب پر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے ریکٹر کے ساتھ ملی بھگت کرکے اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کا الزام ہے۔
پہلے توہین عدالت کرکے فواد چوہدری اسلام آباد لیجانے سے روکنے پر ڈکیتی کا پرچہ درج کیا
اب FIA کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔ شہباز شریف رانا ثنا جتنی انتقامی کاروائیاں کرنی ہے کرلو عمران خان کیساتھ ڈٹ کھڑے ہے اور حق سچ کی آواز بلند کرتے رہے گے انشاللہ pic.twitter.com/NZWkAyFCs8— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) February 18, 2023
فرخ حبیب نے نوٹس کو ’بوگس‘ اور ’ انتقامی کارروائی’ قرار دیا ہے۔ فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پہلے توہین عدالت کرکے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے سے روکنے پر مجھ پر ڈکیتی کا پرچہ درج کیا اور اب ایف آئی اے کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔
انہوں نے کہا شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو جتنی انتقامی کارروائیاں کرنی ہیں کرلیں۔ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کھڑے ہیں اور حق سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔