پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے پاکستانی برانڈ کی شرٹ پہن کر سب کو حیران کر دیا

اتوار 17 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف کینیڈین پاپ گلوکارجسٹن بیبر نے پاکستانی برانڈ کی شرٹ پہن کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

29 سالہ پاپ اسٹار جسٹنس بیبر ان دنوں جاپان کے شہر ٹوکیومیں اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کے ساتھ اپنی شادی کی 5ویں سالگرہ مناتے دیکھا گیا ہے۔

بیبر نے اپنے انسٹاگرام پر اہلیہ ہیلی بیری کے ساتھ چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں کار میں بیٹھے ہوئے گلابی رنگ کی ایک شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں انہوں نے سر پر گلابی رنگ کی وگ بھی لگائی ہوئی ہے۔

ایک اور تصویر میں بیبر کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔ اس تصویر میں گلابی وگ ہیلی بیبر نے لگائی ہوئی ہے۔

جسٹن بیبر کی سٹوریز انسٹاگرام پر آتے ہی ایک پاکستانی برانڈ  نے ان تصاویر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جسٹن بیبرہماری ہاتھ سے کڑھائی کردہ اور ڈیزائن کی گئی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔

برانڈ کی جانب سے پوسٹ کرتے ہی پاکستانی انسٹاگرام صارفین اور سلیبریٹیز حیران ہوگئے اور پاکستانی برانڈ کو اپنے اپنے انداز میں مبارکباد دینے لگے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’واؤ یس‘۔ ایک صارف نے کہا کہ وہ اس پوری سٹوری کے بارے میں جاننا چاہتی ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے۔

جسٹن بیبر کے پاکستانی برانڈ کی شرٹ پہننے کے بعد لوگ جاننا چاہ رہے ہیں کہ اس برانڈ نے جسٹن بیبر تک کیسے رسائی حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل