محبت کی خاطر بھارت جانے والی پاکستانی لڑکی واپس وطن پہنچ گئی

پیر 20 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر غیرقانونی طور پر بھارت جانیوالی 19سالہ پاکستانی لڑکی جیل سے رہائی کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے 19سالہ اقراء آن لائن لڈو کھیلتے ہوئے بھارتی نوجوان 26سالہ ملائم سنگھ کی محبت میں گرفتار ہوگئی تھی ۔

اقراءنے بھارت جانے کے لیے متعدد بار ویزا لینے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی جس کے بعد ملائم سنگھ نے اسے مشورہ دیا کہ وہ نیپال چلی جائے جہاں سے وہ اسے بھارت لے آئے گا ۔

اقراء19 ستمبر 2022 کو کراچی سے نیپال گئی، جہاں اس نے ملائم سنگھ سے شادی کرلی اور پھر  دونوں وہاں سے بارڈر کراس کرکے بنگلور پہنچ گئے۔یہاں اقراءنے خود کو ایک ہندو لڑکی ظاہر کیا تاہم ایک روز ہمسایوں نے اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھ لیا۔

جنوری 2023 میں بنگلور پولیس نے اقراءکو گرفتار کرلیا اوراس کے قبضے سے پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد کرلی۔

اقراءجیوانی کو گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا گیا، معمول کی تفتیش کے بعد اسے خاندان کے حوالے کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی