وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر علوی ‘آ بیل مجھے مار’ والے کام نہ کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ ترین پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عارف علوی صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں، الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں،صدر علوی ”آ بیل مجھے مار“ والے کام نہ کریں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر مملکت آئین کی حد میں رہیں، صدر الیکشن کمشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا۔
صدر علوی ”آ بیل مجھے مار“ والے کام نہ کریں، آئین کی حد میں رہیں، صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں؛ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں، عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں، صدر الیکشن کمشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) February 20, 2023
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کمشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔ عمران نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
الیکشن کمشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔ عمران نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) February 20, 2023
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر غیر آئینی طور پر الیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش ہو رہی ہے، صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا، آئین کو ٹھوکر ماری تو علوی صدر نہیں رہیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہ علوی صدر بنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں، صدر علوی کی وفاداری آئین سے ہونی چاہیئے، عارف علوی قومی اسمبلی تحلیل کر کے پہلے ہی آئین شکنی کر چکے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق صدر مملکت کا عہدہ علامتی ہے، سپریم کورٹ کے مطابق کسی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ساز باز صدر کے منصب اور حلف کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیے : الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت ، وزرا کی صدر پر کڑی تنقید
وفاقی وزیر قانون اعظم نزید تارڑ نے صدر مملکت عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرصاحب جب آپ نے عمران خان کو عدم اعتماد سے بچانے کے لئے ایک غیر آئینیی رولنگ پر 3 منٹ میں قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی اس وقت تو آپ کو آئینی بالادستی کا خیال نہ آیا۔
اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ آج پھر اپنے لیڈر کی خواہش پر آزاد آئینی ادارے الیکشن کمیشن پر بلا وجہ دباؤ نہ ڈالیں صدر ہیں آپ ورکر نہیں۔
صدرصاحب جب آپ نے عمران خان کو عدم اعتماد سے بچانے کے لئے ایک غیر آئینیی رولنگ پر ۳ منٹ میں قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی اس وقت تو آپ کو آئینی بالادستی کا خیال نہ آیا۔ آج پھر اپنے لیڈر کی خواہش پر آزاد آئینی ادارے ECP پر بلا وجہ دباو نہ ڈالیں صدر ہیں آپ ورکر نہی
— Azam Nazeer Tarar (@AzamNazeerTarar) February 20, 2023
اعظم نزیر تارڑ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ صدر مملکت کو آئینی عہدے کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیئے، آئین پاکستان صدر کو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں دیتا،الیکشن کمیشن کو اپنے لیڈر کے کہنے پر تنقید کا نشانہ نہ بنائیں، سربراہ مملکت بنیں پارٹی ورکر نہ بنیں۔
صدر مملکت کو آئینی عہدے کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیئے آئین پاکستان صدر کو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں دیتا الیکشن کمیشن کو اپنے لیڈر کے کہنے پر تنقید کا نشانہ نہ بنائیں سربراہ مملکت بنیں پارٹی ورکر نہ بنیں
— Azam Nazeer Tarar (@AzamNazeerTarar) February 18, 2023