’بھارت ملک دشمن‘: چیئرمین پی سی بی کے بیان پر صارفین کا رد عمل

جمعہ 29 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف نے بھارت کو ملک دشمن کہہ دیا۔

ذکاء اشرف  نے گزشتہ روز کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے پیار اور محبت سے کھلاڑیوں کو کانٹریکٹس دیے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں اتنے پیسے نہیں دیے گئے جتنے میں نے دیے ہیں، کیونکہ میرا ایک ہی مقصد تھا کہ ہمارے کھلاڑی جب وہ کسی دشمن ملک میں کھیلنے جائیں تو ان کا مورال بلند ہونا چاہیے۔

ذکاء اشرف کے بیان کے بعد سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر بھارتی شائقین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

جہاں سوشل میڈیا پر چیرمین پی سی بی کو تنقید کا سامنا ہے وہیں ان کی حمایت میں بھی لوگ سامنے آ رہے ہیں کہ یہ صرف ایک سیاسی اصطلاح ہے جس کو دونوں ممالک استعمال کرتے ہیں۔

انشل سکسینا نے کہا کہ ایک طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں پُر تپاک استقبال کیا گیا اور دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے بھارت کو ’ملک دشمن‘ قرار دے دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہے کچھ بھی کر لیں پاکستان کی سوچ اور ایجنڈا واضح ہے۔

ایک صارف نے چیئرمین پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے بھارت مٰں استقبال کو دیکھیں اور پھر ذکاء اشرف کے بیان پر غور کریں جنہوں نے بھارت کو ملک دشمن کہا، انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کچھ لوگ اتنی نفرت کیوں رکھتے ہیں؟

سپورٹس جرنلسٹ نجیب الحسنین نے وقار ذکاء کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بطور چیئرمین آپ کو ایسے الفاظ کا چناؤ زیب نہیں دیتا، جو آپ نے اس ملک کے لیے استعمال کیے جہاں پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے گئی ہے اور اس کا شاندار استقبال بھی ہوا ہے،

کھلاڑیوں کو پیسے دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جناب چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی صاحب کھلاڑیوں کو پیسے آپ نے نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے دیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ پُر سکون ہو جائیں ، یہ ایک سیاسی اصطلاح ہے جو دونوں ملک ایک دوسرے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ایک بھارتی صارف نے کہا کہ جہاں بھارت پاکستانی کھلاڑیوں اور عملے کا شاندار استقبال کر رہا ہے وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھارت کے حوالے سے بھیانک تبصرے کرتے ہوئے انہیں دشمن ملک  قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے آغاز کرے گی۔ اور ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا ( پاکستان اور بھارت کا میچ) 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp