ورلڈکپ کے لیے آئی سی سی کمینٹیٹرز پینل کا اعلان، 2 پاکستانی شامل؟

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ایک روزہ ورلڈکپ اگلے ماہ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔ آئی سی سی نے ورلڈکپ کے لیے کمنٹیٹرز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں 2 پاکستانی کمینٹیٹرز بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ پینل میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ، انگلینڈ کے اوئن مورگن، ناصر حسین، آسٹریلیا کے شین واٹسن، ایرون فنچ، لیزا سٹھالکر اور میتھیو ہیڈن شامل ہیں۔ پاکستان کے رمیز راجا اور وقار یونس، بھارت کے روی شاستری، سنیل گواسکر، ہرشا بھوگلے، سنجے منجریکر، دنیش کارتھک، نیوزی لینڈ کے این اسمتھ اور ویسٹ انڈیز کے این بشپ بھی کمینٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں شان پولاک، مائیکل ایتھرٹن، انجم چوپڑا، سائمن ڈول، مپومیلیلو مبانگوا، ڈرک نینیز، سیموئیل بدری، اطہر علی خان، رسل آرنلڈ، کیس نائیڈو، مارک نکولز، نٹالی گرمانوس، مارک ہوورڈ اور این وارڈ بھی ورلڈ کپ میں کمینٹری باکس کا حصہ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، ڈھاکہ میں ہلچل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟