ڈیجیٹل مردم شماری: پہلے مرحلہ کے لیے خودشماری پورٹل کا اجرا

منگل 21 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے پہلے مرحلہ میں پاکستان ادارہ شماریات نے ملک کے پہلے ڈیجیٹل خودشماری پورٹل کا اجرا کر دیا۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس خود شماری پورٹل کے آغاز کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے ڈیجیٹل مردم شماری کے ہدف میں کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔۔

وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بتایا کہ ان کی جماعت کا ہمیشہ مطالبہ رہا ہے کہ مردم شماری منصفانہ اور آزادانہ ہو۔ ملکی پائیدار ترقی کی بنیاد شفاف مردم شماری سے ہی ممکن ہے۔

امین الحق کے مطابق پوری دنیا میں ڈیجیٹلائزیشن کے بڑھتے ہوئے اثر ونفوذ کے پیش نظر ان کی وزارت نے تین سال میں 56 ارب روپے مالیت کے 70 نئے منصوبے شروع کیئے ہیں۔

’ہم اب تک 44 وزارتوں اور کابینہ کو ڈیجیٹائز کرچکے ہیں۔ ہمارا اگلا ہدف ڈیجیٹل مردم شماری ہے جس میں ہم کامیاب ہونگے۔‘

چیف کمشنر برائے مردم شماری نعیم الظفر نے بتایا کہ خودشماری ایک ایسی سہولت اوراختراع ہے جو ڈیجیٹل مردم شماری کی باعث ملکی شماریاتی نظام میں متعارف کی گئی ہے۔

’ساتویں مگر پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لیےشہریوں کو اس خود شماری پورٹل کی سہولت 20 فروری سے 3 مارچ تک اپنی اور اپنے خاندان کی اندراج  کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ 1 مارچ سے 1 اپریل تک ڈیجیٹل مردم شماری کا فیلڈ ورک بھی طے شدہ ہے۔‘

خود شماری پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں چئیر مین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کو یہ منصوبہ بہت کم وقت میں مکمل کرنے کا ٹاسک ملا جو بالآخر پایہ تکمیل تک پہنچا۔

چیئرمین نادرا کے مطابق اس منصوبہ کا آغاز عوامی نقطہ نگاہ سے بہت اہم ہے۔ ڈیجٹیل مردم شماری معیشت اور جمہوریت دونوں کے لیے بہت اہم ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا