پاکستان کی درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہ ستمبر پاکستانی روپے کے لیے بہترین رہا اور اکتوبر کے پہلے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر99 پیسے سستا ہونے کے بعد 287.74 روپے سے بھی نیچے آ گیا، ڈالر کی قیمت 286.75 روپے ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے کی کمی کے ساتھ 286 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ 394 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 46 ہزار 627 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔

معاشی ماہر شہریار بٹ نے وی نیوز کو بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، 394 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کے ای ایس سی انڈکس 46627 پر بند ہوا جب کہ اس دوران 201 ملین شئیرز ٹریڈ ہوئے۔

پیر کو مارکیٹ سارا دن مثبت انداز میں آگے بڑھتی رہی، سب سے زیادہ آئل اینڈ گیس کے شیئرز میں بہتری دیکھی گئی، اس کے بعد ٹیکنالوجی میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ او جی ڈی سی ایل اب تک 24 ارب کا منافع کما چکی ہے۔

شہریار بٹ کے مطابق روس سے تیل کی مصنوعات درآمد کی جارہی ہیں اس خبر نے بھی مارکیٹ میں مثبت اثرات ڈالے ہیں۔ ڈالر مسلسل 18 ویں روز سے گرتا چلا جا رہا ہے اور پیر کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز  ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ظفر سلطان پراچہ نے وی نیوز کو بتایا کےہماری ایمپورٹ میں کمی جبکہ ایکسپورٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس صورت حال میں ریمٹینس بڑھنے کے امکانات ہیں جبکہ کرنٹ اکاونٹ ڈیفیسڈ کے نمبروں میں بہتری دیکھائی دے رہی ہے۔

 بجلی کی قیمتوں اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی بڑھتی دیکھائی دے رہی تھی تاہم اگر بجلی اور تیل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہو جائے تو اس کے براہ راست اثرات عوام پر پڑیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت