کریک ڈاؤن کام کرگیا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بتدریج بہتری

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مزید بہتر ہوئی ہے۔

کاروباری دن کے اختتام پر انٹربیبک میں ڈالر ایک روپے 6 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 290.86 پیسے سے کم ہوکر 289.80  پیسے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہو کر 292 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 293 روپے کا تھا۔

معاشی ماہر شہریار بٹ نے کرنسی اور اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے وی نیوز کو اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈالر کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ سے بھی مثبت خبریں آرہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا  کریک ڈاون آج بھی جاری رہا جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان ہے۔

جنرل سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ظفر پراچہ کے مطابق ڈالر بہت اونچائی سے نیچے آگرا ہے جس کی واحد وجہ یہ ہے کہ اس بار سنجیدگی سے آپریشن جاری ہے۔

ظفر پراچہ نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈالر نیچے آرہا ہے اب  یہ کہاں جا کر رکے گا اس کا تعلق ہماری مستقل مزاجی سے ہے اگر غیر قانونی دھندوں اور بلیک مارکیٹ کے خلاف ایسے ہی آپریشن جاری رہا تو ڈالر 250 روپے تک آسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی