برطانیہ: تعلیمی حرج کے پیش نظر اسکولوں میں موبائل فون پر مکمل پابندی کا فیصلہ

منگل 3 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں بچوں کو تعلیمی حرج اور فضول سرگرمیوں سے بچانے کے لیے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

برطانوی وزیر تعلیم گیلین کیگن کے تیار کردہ منصوبوں کے تحت اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کی جارہی ہے جس کا مقصد کلاسز کے دوران متوجہ رہنے کی سطح کو بہتر بنانا ہے۔ وزیرتعلیم نے یہ اعلان مانچسٹر میں منعقد ہونے والی کنزرویٹو پارٹی کی کانفرنس کے دوران کیا۔

گیلین کیگن نے اسکول کے سربراہوں سے تعطیل کے دوران بھی اس پابندی پر عمل درآمد کرانے کا کہا۔ برطانوی وزیر تعلیم نے کہا کہ سیل فون اسکولوں میں خلفشار کا بڑھتا ہوا ذریعہ بنتا جا رہا ہے  جبکہ بعض صورتوں میں یہ طلبا میں غنڈہ گردی کا ذریعہ بھی بن رہا ہے۔

 

واضح رہے کچھ اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال کو محدود کرنے کے کئی اقدامات پہلے سے کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت نے تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز کی مزید حوصلہ افزائی کی ہے۔

نئے رہنما خطوط کے تحت طلبہ کو اب بھی اپنے موبائل فون اسکول لے جانے کی اجازت ہوگی تاہم وہ اسکول جاتے اور واپسی کے دوران موبائل فون استعمال کر سکیں گے۔

اایک سروے کے مطابق والدین عام طور پر سیل فون پر پابندی کی حمایت کر رہے ہیں۔ سنہ 2021 میں ویب سائٹ ’یوسوئچ‘ پر کیے گئے ایک سروے میں پتا چلا ہے کہ رائے دہندگان میں سے آدھے سے زیادہ نے فون پر پابندی کی حمایت کی۔ 74 فیصد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موبائل فون کلاس روم میں خلفشار کا باعث بنتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی