گلگت بلتستان میں ججوں کی تقرری، وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کونوٹس

منگل 21 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججوں کی تقرری میں مشاورت نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں ججوں کی تقرری میں مشاورت نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےسماعت کی۔

دوران سماعت وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ وزیراعظم کو مشاورت کے بغیر ججز تعیناتی سے روکا جائے ،وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں مزید ججوں کی تعیناتی کررہی ہے۔

سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ کیا گلگت بلتستان میں ججز تقرری پر چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت نہیں ہوتی؟ وکیل نے عدالت کو بتایا  کہ قانون کے مطابق ججوں کی تقرری وزیراعلیٰ کی سفارش پر ہوتی ہے۔

وکیل وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ گورنر کو نام وزیراعظم کو بھیجنا چاہئے، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp