ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج خیبر پختونخوا، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

مزید پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ اسکردو کے عوام نے کیسے کیا؟

گزشتہ روز کہاں کتنی بارش ہوئی؟

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں راولپنڈی ( کچہری 127، چکلالہ 110، شمس آباد 84)، اسلام آباد میں بوکڑہ 117، گولڑہ 90، سٹی 64، سیدپور 43، ایئر پورٹ 32)، جہلم 62، منگلا 51، چکوال 38، گجرات 33، فیصل آباد 32، سیالکوٹ( ایئر پورٹ 27، سٹی 01)، اٹک 17، سرگودھا 15، جوہر آباد 12، منڈی بہاوالدین، لاہور (ائیر پورٹ) 09، حافظ آباد 08، مری 05، اوکاڑہ 03، ناروال، قصور اور گوجرانوالہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا میں دیر(لوئر) 42، سیدو شریف 30، میر کھانی، کالام، چراٹ 12، مالم جبہ 09، پٹن 08، بالاکوٹ، دروش 07، کاکول، چترال 02، تخت بائی 01۔ کشمیر میں مظفر آباد (ایئر پورٹ 09، سٹی 08)، روالاکوٹ 07، کوٹلی اور گڑھی دوپٹہ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:پنجاب کی پہلی موسمیاتی پالیسی اور ایکشن پلان کی تیاری، مریم نوازشریف نے تاریخ  رقم کردی

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

شہید بینظیر آباد، دادو 43، پڈ عیدین، سکرنڈ، موہنجو داڑو، خیر پور، رحیم یار خان اور سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!