‘امی یاد آرہی ہیں’، نسیم شاہ کی سرجری کے بعد ویڈیو وائرل

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کی لندن میں کندھے کی سرجری ہوگئی ہے، سرجری کے بعد نسیم شاہ 4 سے 6 ہفتے آرام کریں گے۔

فاسٹ بولر کی اسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے۔ ویڈیو میں نسیم شاہ کہتے ہیں کہ میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہیں اور ساتھ ہی پوچھتے ہیں کہ کیا وہ مجھ پر فخر کرتی ہوں گی؟

نسیم شاہ کی یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو بھی آبدیدہ کر دیا۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ والدہ کے انتقال کے وقت آسٹریلیا میں موجود تھے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر وطن واپسی کا ارادہ کر رہے تھے لیکن اہلخانہ سے مشورے کے بعد انہوں نے پاکستان واپسی کا ارادہ ترک کردیا۔ نسیم شاہ نے اسی وجہ سے آسٹریلیا اے کے خلاف میچ میں باؤلنگ نہیں کرائی تھی تاہم انہوں نے 21 نومبر 2019 کو برسبین کے میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بولنگ کرائی تھی اور یہی ان کے پاکستان کے لیے ٹیسٹ کیریئر کا ڈیبیو بھی تھا۔ انہوں نے اس میچ میں 68 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ پاکستان کو اس میچ میں ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

سپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ لکھتے ہیں کہ سرجری کے بعد نسیم شاہ جذباتی ہو گئے اور نیم بے ہوشی کی حالت میں اپنی والدہ کو یاد کر کے پوچھتے رہے کہ کیا وہ مجھ پر فخر کرتی ہوں گی؟ قادر خواجہ نے کہا کہ آپ کی والدہ سمیت پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہو گی۔

منیب فرخ نے ویڈیو جاری کرنے والے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے کہ نسیم شاہ پوری طرح ہوش میں بھی نہیں ہیں اور ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کر دی گئی ہے۔

صحافی بشیر چوہدری نے نسیم شاہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ لوگ کدھر ہیں جو یہ کہہ رہے تھے نسیم شاہ زخمی نہیں ہیں بلکہ انھیں انجری کا بہانہ بنا کر ورلڈکپ سکواڈ سے اس لیے باہر کیا گیا تھا کہ انھوں نے عمران خان کی تصویر دیکھ کر مسکراتے ہوئے تصویر بنائی تھی۔ 

واضح رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، ماہر ڈاکٹرز نے نسیم شاہ کی سرجری تجویز کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی میں کیا فرق ہے؟

امریکا: افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

افغان طالبان نے مذاکرات چھوڑ کر جنگ کا راستہ اندرونی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے اختیار کیا، سفارتکار مسعود خان

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟