پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ نو مئی کا حکم عمران خان نے دیا، مقصد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا تختہ الٹنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کےلیے کارکنوں کی ذہن سازی کی ۔
انٹرویو کے نشر ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تو جیسے ایک طوفان برپا ہوگیا ، کسی نے تنقید کی تو کسی کو یقین نہ آیا ، کسی نے طنزیہ تبصرہ کیا تو کسی نے لکھا کہ شاید عثمان ڈار کسی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔
صارف مغیث علی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا عثمان ڈار زبردستی کی ہنسی ہنس رہے ہیں،انٹرویو کیلئے باقاعدہ اسٹیج سجایا گیا، بھاگ کر دکھانا پڑا کہ وہ تندرست ہیں،دیکھنا ہوگا ٹی وی کے بعد عثمان ڈار عدالت میں بھی عمران خان کیخلاف بیان دیتے ہیں ؟ یا پھر اس بیان کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، عمران خان کا امتحان ابھی مزید باقی ہے، معاملات ٹھیک نہیں ہورہے الجھ رہے ہیں۔
عثمان ڈار زبردستی کی ہنسی ہنس رہے ہیں،انٹرویو کیلئے باقاعدہ اسٹیج سجایا گیا، بھاگ کر دکھانا پڑا کہ وہ تندرست ہیں،دیکھنا ہوگا ٹی وی کے بعد عثمان ڈار عدالت میں بھی عمران خان کیخلاف بیان دیتے ہیں ؟ یا پھر اس بیان کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، عمران خان کا امتحان ابھی مزید باقی… pic.twitter.com/qCwp5KIjvQ
— Mughees Ali (@mugheesali81) October 4, 2023
صحافی کامران شاہد کے شو میں انٹرویو کے لیے آنے والے عثمان ڈار کی بازیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا عثمان ڈار اغواء ہوئے کسی ادارے کو نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہے شاباش دینی چاہیے کامران شاہد کو جس نے عثمان ڈار بازیاب کرایا
https://twitter.com/pakistaniiiii_/status/1709591866105069649
صحافی بشیر چودہری نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا سیالکوٹ سے الیکشن ہارنے کے باوجود ساڑھے چار سال وفاقی وزارت کا مزہ لینے والے عثمان ڈار بھی بالآخر لام لیٹ ہوگئے۔۔ ان کے خاندان بالخصوص والدہ محترمہ نے مشکلات کا سامنا ضرور کیا۔۔ لیکن زیادہ مشکل وقت تو کاٹ لیا تھا۔ اب ہتھیار ڈالنے کا مطلب عصر کے وقت روزہ توڑنے کے مترادف ہے۔ اور پھر عمران خان کے خلاف باتیں۔
سیالکوٹ سے الیکشن ہارنے کے باوجود ساڑھے چار سال وفاقی وزارت کا مزہ لینے والے عثمان ڈار بھی بالآخر لام لیٹ ہوگئے۔۔ ان کے خاندان بالخصوص والدہ محترمہ نے مشکلات کا سامنا ضرور کیا۔۔ لیکن زیادہ مشکل وقت تو کاٹ لیا تھا۔۔ اب ہتھیار ڈالنے کا مطلب عصر کے وقت روزہ توڑنے کے مترادف ہے۔ اور…
— Bashir Chaudhary (@Bashirchaudhry) October 4, 2023
پی ٹی آئی کے حامی صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے کہ کیا عثمان ڈار کے انکشافات واقعی درست ہیں؟ جب کہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایسے بیانات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار پچھلے کچھ عرصے سے لاپتہ تھے اور آج اچانک اینکر کامران شاہد کے پروگرام میں نظر آئے جہاں انہوں نے انٹرویو کے دوران تہلکہ خیز انکشافات کیے جس میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوئی۔