بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا افتتاحی میچ شروع ہو چکا ہے جہاں پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز منتظمین کے لیے ایک شرمناک آغاز رہا آدھی سے زیادہ نشستیں خالی تھیں۔
134,000 گنجائش والے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں انتہائی کم تعداد میں لوگ موجود تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کرکٹ شائقین نے بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
صارفین کا کہانا تھا کہ ورلڈ کپ فکسچر، مقامات اور تاریخیں بار بار تبدیل ہوتی رہی ہیں، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے لیے سفر کرنا اور ٹکٹس کے حصول میں کافی دشواری رہی یہی وجہ ہے کہ خالی اسٹیڈیم کے سامنے افتتاحی میچ کھیلا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے ممکنہ وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک ٹکٹ کی قیمت دو ہزار ہے ، تماشائیوں کے نہ آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے۔
The seat that costs 2K in Ahemdabad's Narendra Modi Stadium. That can be one of the reasons for the crowds not turning up. (Picture via Sourabh Pareek)#ENGvNZ pic.twitter.com/jEf5wDCpho
— Himanshu Pareek (@Sports_Himanshu) October 5, 2023
اسپورٹس کی خبروں پر نظر رکھنے والے صارف فرید خان نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھاورلڈ کپ کے پہلے میچ کے لیے سٹیڈیم کیوں خالی ہے؟ دو بڑی ٹیمیں کھیل رہی ہیں، آخری ایڈیشن کی فائنلسٹ۔ کیا ہو رہا ہے؟
Why is the stadium empty for the first World Cup match? Two big teams are playing, finalists of last edition. What's happening? 🤦🏼♂️🤦🏼♂️ #CricketWorldCup2023 #CWC23 pic.twitter.com/nuxJvNkY6o
— Farid Khan (@_FaridKhan) October 5, 2023
اسی سال پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں جب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم خالی تھا تو بھارتی صحافیوں نے اس کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے شرمناک قرار دیا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے انڈین صحافی وکرانت گپتا کی اسی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا احمد آباد میں صرف چند سو تماشائیوں کے سامنے ورلڈ کپ کا افتتاح دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ بہت مایوس کن
Disappointing to see World Cup opening in front of just a few hundred spectators in Ahmedabad. Very disappointing #WC2023 #BCCI #ENGvsNZ https://t.co/ulB9DTEwVP
— Hammad (@Hammad_PctFan2) October 5, 2023
کرکٹ پر تبصرہ کرنے والے صارف مفدل وہرہ نے بی سی سی آئی کے جے شاہ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیچ بیٹھے ہیں ،انہوں نے لکھا جے شاہ نریندرا مودی اسٹیڈیم میں انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
Jay Shah enjoying the England Vs New Zealand match at Narendra Modi Stadium. pic.twitter.com/8QaT0LZLRj
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) October 5, 2023
صارفین کا کہنا تھا کہ خالی اسٹیڈیم اورشائیقن کی جانب سے عدم دلچسپی۔ یہ ایشیا کپ کے بارے میں کہہ رہے تھے کہ کراؤڈ ک ہے لیکن یہ تو ورلڈ کپ ہے۔اگر یہ آئی پی ایل کا افتتاحی میچ ہوتا تو اسٹیڈیم بھرا ہوا ہوتا۔ بی سی سی آئی نے احمد آباد میں اس میچ کی میزبانی کیوں کی؟