عام انتخابات کے نزدیک آتے ہی جہاں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہوچکی ہیں وہیں پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی توجہ خاص کر ملک کے نوجوان طبقے کی طرف مبذول کرلی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مختلف ٹرینڈز کا حصہ بننا ہوا یا پھر چیف آرگنائزر مریم نواز کا سوشل میڈیا پر کارکنان سے مختلف موضوعات پر مشورے مانگنا ، بلاشبہ مسلم لیگ ن ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھ چکی ہے۔
اسی حوالے سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا اگر آپ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ کا حصہ بننا چاہتے ہیں، تو طریقہ بہت آسان ہے، صرف اس فارم کو بھریں اور مسلم لیگ ن یوتھ کا حصہ بن جائیں کیونکہ آپ کا مستقبل اسی جماعت کے ساتھ جڑا ہے۔
اگر آپ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ کا حصہ بننا چاہتے ہیں، تو طریقہ بہت آسان ہے، صرف اس فارم کو بھریں اور مسلم لیگ ن یوتھ کا حصہ بن جائیں کیونکہ آپ کا مستقبل اسی جماعت کے ساتھ جڑا ہے https://t.co/m1fijMQep1
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) October 5, 2023
حنا پرویز بٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے فارم میں درخواست دینے والے فرد کی ذاتی معلومات جیسے نام ، تاریخ پیدائش اور شناختی کارڈ نمبر جیسی معلومات کی تفصیل مانگی گئی ہے۔
حنا پرویز بٹ کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کچھ صارفین نے شکایت کی فارم فل کرنے کے باجود کسی پارٹی عہدیدار نے ان سے رابطہ نہیں کیا، ایک صارف نے اسی حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ان لوگوں کا کیا ہوگا جو کئی بار یہ فارم بھر چکے ہیں لیکن پارٹی یا یوتھ ونگ کے سربراہوں کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا؟
What about Those who have filled it many times but not got any response from the party or youth Wing heads?
— Kashif Shabbir 🇵🇰 (@KashifShabbirr) October 5, 2023
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی اس سے قبل نوجوانوں کے متعدد پروگرامز کر چکیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے یوتھ ونگ، اسٹوڈنٹ ونگ اور سوشل میڈیا ونگ کے اجتماعات ہوئے ہیں جس کے بعد اب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مہم شروع کی گئی ہے۔












