بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ببری کے قریب واقع لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسں میں لیویز کے دو اہل کار شہید ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے سے دو اہل کار شہید ہوئے ہے جب کہ حملے کے بعد لیویز چوکی سے اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
اے سی مستونگ نے کہا کہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز پرعزم ہے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہل کاروں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے ملک دشمن عناصر کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے مزید محتاط رہنا ہوگا۔
عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات باعث تشویش ہے۔ دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے ۔