موڈرنا کا آئندہ برس برطانیہ میں نجی سطح پر کوویڈ ویکسین مہیا کرنے کا ارادہ

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دوا ساز کمپنی موڈرنا نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس کی کرونا ویکسین سنہ 2024 میں برطانیہ میں نجی طور پر دستیاب ہوسکے گی۔

بی بی سی کے مطابق فی الحال کرونا ویکسینز برطانوی ادارہ صحت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ذریعے ہی دی جاتی ہیں لیکن اگلے سال کوویڈ ویکسین کا لائسنس اپ ڈیٹ کیے جانے کا امکان ہے تاکہ فارمیسیز اور پرائیویٹ کلینکس اسے ایسے ہی فروخت کر سکیں جس طرح فلو کی ادویات ہوتی ہیں۔

موڈرنا کے چیف ایگزیکٹیو سٹیفن بینسل کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیمیں حکومتوں کے ساتھ مل کر اس پر کام کر رہی ہیں اور اس کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ محفوظ رہنا چاہتے ہیں انہیں اس کا موقع ملنا چاہیے۔

موڈرنا رائبونیوکلک ایسڈ اور کوویڈ ویکسین سنہ 2025 تک لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ابتدائی آزمائشوں کے عبوری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یہ موجودہ ویکسینز کی علیحدہ خوراکوں کی طرح موثر ہے۔ موڈرنا کی یہ بھی کوشش ہے کہ وہ سنہ 2026 تک فلو، کوویڈ اور ریسپریٹری سنسٹیئل وائرس کے لیے ایک ٹرپل تیار کرلے۔

بینسل کوئی بھی ہر موسم سرما میں دو، تین، چار شاٹس نہیں لینا چاہتا اس لیے کمپنی چاہتی ہے کہ ہم ان مصنوعات کو کسی طرح ملا کر ایک خوراک تیار کرلیں تاکہ وہ سال میں ایک مرتبہ لے لی جائے اور خصوصاً موسم سرما تندرستی کے ساتھ گزارا جائے۔

موڈرنا کی کوویڈ ویکسین نجی طور پر امریکا میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 120 ڈالر (100 پاؤنڈ) ہے جب کہ برطانیہ کے لیے ابھی کوئی قیمت مقرر نہیں کی گئی ہے لیکن امکان ہے کہ یہ 12 تا 20 پاونڈ میں مل سکے گی۔

فائزر کمپنی بھی برطانیہ کو کوویڈ ویکسینز فراہم کرتا ہے اور اس کی بھی کوشش ہے کہ وہاں یہ ویکیسینز نجی طور پر بھی دستیاب کرائی جائیں۔

تاہم موڈرنا اور فائزر دونوں کمپنیوں نے کہا کہ فی الوقت ان کی ترجیح برطانیہ کی حکومت کو طے شدہ کوویڈ ویکسینز فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ پہلی ایم آر این اے کوویڈ ویکسین بنانے والی ٹیکنالوجی تیار کرنے پر 2 سائنس دانوں کو اس ہفتے فزیالوجی یا طب کی کٹیگری کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp