بابر اعظم کی نوڈلز کھاتے ہوئے ویڈیو وائرل: ’ہم نے بھی ناشتے میں نوڈلز ہی کھائے‘

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی  مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں  پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81  رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کر لی۔ جیت کے بعد ڈریسنگ روم میں پلیئرز کے لیے ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

ایوارڈ کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دورانِ تقریب کھانے سے لطف اندوز ہوتے اور ایوراڈ کے اعلان ہوتے ہی تالیاں بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی شائقین کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بنگلہ دیشی صارف نے بابر اعظم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میں ہوں جو رات کو 3 بجے سب سو رہے ہوں اور میں کھانا کھانے لگ جاؤں جبکہ مجھے ڈائیٹنگ پر ہونا چاہیے۔

ایک صارف نے کہا کہ بابر اعظم کو نوڈلز کھاتے دیکھ کر مجھے بھی کھانے کی خواہش ہو رہی ہے۔

https://Twitter.com/aymx_infinity/status/1710391101939490904?s=20

مائشا نامی صارف نے بابر اعظم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں صبح بیدار ہوئی، یہ ویڈیو دیکھی اور پھر میں نے ناشتے میں نوڈلز ہی کھائے۔

آیان لکھتے ہیں کہ بابر اعظم کی نوڈلز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میگی کی فروخت میں اضافہ ہو جائے گا۔

کرکٹ کے ایک دیوانے نے کہا کہ ہمارا دن برباد کرنے کے بعد بابر اعظم مزے سے نوڈلز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

https://Twitter.com/TahreemZero/status/1710420285663453667?s=20

 واضح رہے کہ آئی سی سی  مینز ولڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈر کو 81  رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں کامیابی حاصل کی، پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2025 اختتام پذیر، محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا

صبا فیصل کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

کراچی: کمسن ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے تنویر کو پولیس کا اعزاز، ریسکیو دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے

صدر ٹرمپ رواں ہفتے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل ڈرا میں شریک ہوں گے، وائٹ ہاؤس

 جنگ شروع کی تو مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا، پیوٹن کی یورپ کو سخت وارننگ

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟