اسرائیل کیخلاف حماس کے حملوں کے بعد جنگی صورتحال میں فلسطینیوں کی مظلومیت کا پرچار کرتا ریپ سانگ ایک مرتبہ پھر وائرل ہورہا ہے، جسے 14 سالہ ریپرایم سی عبدل نے اپنے آبائی علاقہ عزہ پر اسرائیلی بمباری کے پس منظر میں 2020 میں ریکارڈ کرایا تھا۔
بھارتی صحافی وِپُل کی جانب سے ٹوئیٹ کیے گئے اس 2 سال پرانے ریپ سانگ میں غزہ کے رہائشی فلسطینی ریپ آرٹسٹ عبدالرحمٰن الشنطی کو اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ اپنے اسکول کے سامنے آزادی سے متعلق ایک سنجیدہ قسم کا گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے، جسے سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد پہلے ہی دیکھ کر داد دے چکے ہیں۔
14 ستمبر 2008 کو غزہ میں پیدا ہونیوالے عبدالرحمٰن الشنطی پیشہ ورانہ طور پر ایم سی عبدل یا ایم سی اے عبدل کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اس نوجوان آرٹسٹ کے اس جذبہ حریت سے لبریز ریپ سانگ جس کا عنوان ’شاؤٹنگ ایٹ دی وال‘ کو اب تک ہزاروں صارفین نے سراہتے کو ری پوسٹ بھی کیا ہے۔
MC Abdul, a 14 year old rapper from Palestine 🇵🇸. pic.twitter.com/MF2rcPwAPs
— Vipul | विपुल (@vipulizm) October 7, 2023
ایم سی عبدل نے 2021 میں اس وقت مقبولیت حاصل کی جب انہوں نے غزہ میں اپنے اسکول کے سامنے ’شاؤٹنگ ایٹ دی وال‘ ریپ سانگ گایا، جس نے صرف ان کے یو ٹیوب چینل پر ایک ملین ویوئرز سمیت اتنی ہی آراء کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔
2020 میں الشنطی نے غزہ میں ان فلسطینی خاندانوں کی اپنی عمدہ شاعری کے ذریعہ وکالت کی جن پر بمباری کی گئی تھی۔ ان کے اس وائرل گانے کی ریلیز کے بعد ریکارڈ لیبل ایمپائر کی توجہ حاصل کی۔
ایم سی عبدل مشکل اور سنگین حالات سے نمٹنے کے لیے ریپ سانگ کواپنے جذبات کے اظہار کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ریپ گائیکی کے لیے ترتیب دی جانیوالی شاعری کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ سب ان کے قلم طاقت ہے۔ ’لکھتے ہوئے میں رک نہیں سکتا پھر مائیکروفون ہی واحد ممکنہ فرار ہے۔”