بیرک کے سی ای او مارک برسٹو کا ریکوڈک پروجیکٹ کا دورہ

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹو نے ریکوڈک پروجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور علاقے کے گردونواح کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات کے لیے بلوچستان کے ضلعے چاغی میں واقع ریکوڈک ٹاؤن کا دورہ کیا۔

دنیا کے سب سے بڑے غیر ترقی یافتہ تانبے اور سونے کے ذخائر رکھنے والے ریکوڈک منصوبے سے پیداوار سنہ 2028 میں شروع ہوگی۔

برسٹو اور ان کی ٹیم نے پراکوہ اور نوکنڈی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی جن میں مقامی رہائشی قبائل، گاؤں کے بزرگ، خواتین اور نوجوان شامل تھے۔

بیرک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹو

انہوں نے ہمئے گاؤں میں ریکوڈک کے قائم کردہ پرائمری اسکول کا دورہ اور ہمئے میں ریکوڈک کی فنڈنگ سے چلنے والے کمیونٹی میڈیکل سینٹر کا معائنہ بھی کیا۔

ریکوڈک ڈویلپمنٹ سائٹ پر برسٹو نے پراجیکٹ کے ملازمین سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔ بیرک کی پالیسی کے مطابق ان ملازمین کی بڑی تعداد مقامی افراد پر مشتمل ہے۔

مستقل ملازمین میں سے تقریباً 75 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہے اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق ضلع چاغی سے ہے۔

اس موقع پر مارک برسٹو نے کہا کہ بیرک ہماری میزبان کمیونٹیز کے لیے طویل مدتی فوائد پیدا کرنے اور ان کی پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ہمارے آپریشنز سے پیدا ہونے والے معاشی فوائد کو بانٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیونٹیز کے ساتھ کھلے اور تعمیری تعلقات کی تعمیر اور اس تعلق کو برقرار رکھنا اس آپریشن کے اہم نکات میں سے ایک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل