لبنان میں صحافیوں کی گاڑی پر اسرائیلی حملہ، ایک صحافی جاں بحق، 6 زخمی

جمعہ 13 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی توپ خانے کے حملے میں مختلف صحافتی اداروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا ہے جن کی گاڑی پر واضح طور پر پریس کا نشان لگا ہوا تھا۔ اسرائیلی افواج کے اس حملے میں ایک صحافی جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

جائے وقوع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق  اسرائیلی ٹینک نے صحافیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا  جس سے صحافیوں کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور اس میں سوار ایک صحافی جاں بحق جب کہ دیگر 6 بری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے روئٹرز نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کے ٹینک کے اس حملے میں ایک ویڈیو گرافر عصام عبداللہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

روئٹرز نے بیان میں کہا کہ ‘ہم فوری طور پر مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں، خطے میں حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور عصام کے اہل خانہ اور ساتھیوں کی مدد کر رہے ہیں۔’

ادھر الجزیرہ ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں ان کے کیمرہ مین ایلی برخیا اور رپورٹر کارمین جوخدار بھی شامل ہیں۔

الجزیرہ کے نامہ نگارعلی ہاشم نے جنوبی لبنان کے علاقے الما الشعب سے بتایا کہ اسرائیلی ٹینک نے ان کی گاڑی کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔ یہ بہت ہی خوفناک تھا، وہاں کی صورتحال ایسی تھی جس کی میں وضاحت نہیں کر سکتا نہ ہی میں اسے بیان کر سکتا ہوں۔

اسرائیلی بمباری سے اب تک 6 صحافی مارے جا چکے ہیں

ادھر آزادی صحافت کی مختلف تنظیموں، گروپوں اور میڈیا نیٹ ورکس کے مطابق غزہ پر ہفتے کے روز سے اب تک اسرائیلی بمباری اور فضائی حملوں میں کم از کم 6 صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیھٹے ہیں۔

واضح رہے کہ سعید الطویل، محمد سبحان اور ہشام النوجھا منگل کے روز ایک فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

فلسطینی پریس فریڈم گروپ ’ایم اے ڈی اے‘ اور جرنلسٹ سپورٹ کمیٹی (جے ایس سی) کے مطابق ابراہیم محمد لافی اور محمد جرغون کو ہفتے کے روز رپورٹنگ کے دوران گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا ۔

نیو یارک میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے خبر دی ہے کہ محمد السالہی کو وسطی غزہ کی پٹی میں بریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں سرحد پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

جمعہ کو جاں بحق اور زخمی ہونے والے صحافی جنوبی لبنان کی سرحد پر جھڑپوں کی کوریج کر رہے تھے، جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی گاڑی پر باقاعدہ پریس کے نشانات اور جھنڈے لگا رکھے تھے لیکن اس کے باوجود اسرائیلی افواج کے ٹینک نے انہیں نشانہ بنایا ہے۔

صحافی محمد شہاب ویڈیو بناتے ہوئے اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے

ادھر جمعہ کو ہی سوشل میڈیا پر فلسطینی صحافی محمد شہاب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جو انہوں نے اپنی شہادت سے قبل بنائی۔

ویڈیو کے دوران وہ غزہ کی تازہ صورتحال بتا رہے ہیں اور ساتھ ہی اسرائیلی بمباری کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ اسی دوران ایک اسرائیلی میزائل ان کے گھر پر گرتا ہے اور وہ شہید ہوجاتے ہیں۔

اپنی آخری ویڈیو میں شہید صحافی نے بتایا کہ یہ میری آخری ویڈیو ہوسکتی ہے اور میرا دنیا بھر کے لیے پیغام ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ہمارا کھانا، پانی اور بجلی سب بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے گھروں کو بھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ اسرائیلی ہمیں گھر کے اندر اور باہر مار رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل