سی پیک کا سب سے بڑا ML-1 منصوبہ آئندہ مالی سال میں شروع ہونے کا امکان

جمعہ 13 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کا سب سے بڑا منصوبہ (ML-1 ریلوے) کا 3 مراحل میں تعمیراتی کام آئندہ مالی سال سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نظرثانی شدہ پلان میں ML-1 پر 6.7 ارب ڈالر کی مجموعی لاگت آئے گی جس پر پاکستان اور چین کا مکمل اتفاق ہو چکا ہے ۔

یاد رہے کہ اس منصوبے پر ابتدائی لاگت  9 ارب ڈالر کے قریب تھی لیکن اب یہ منصوبہ 6.7 ارب ڈالر کی لاگت سے شروع ہو گا۔ جس پر دونوں فریقین کے درمیان مکمل اتفاق ہو چکا ہے اور اس حوالے سے اس ماہ کے شروع میں ہونے والے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا ایک اہم اجلاس بھی کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ML-1 منصوبے کے فیز ون کی لاگت 2.7، فیز ٹو کی لاگت 2.6 اور فیز تھری کی لاگت 1.4 ارب ڈالر ہو گی، ML-1 کے تحت نواب شاہ سے روہڑی، ملتان سے لاہور ریلوے ٹریک بنے گا جبکہ ML-1 کے تحت لاہور سے لالہ موسیٰ، کیماڑی سے حیدرآباد ریلوے ٹریک بنے گا۔ اسی طرح ML-1 کے تحت حیدرآباد سے ملتان، لالہ موسی سے راولپنڈی ریلوے ٹریک بنے بھی بنے گا۔

مزید یہ کہ ML-1 کے تحت راولپنڈی سے پشاور اور حویلیاں ڈرائی پورٹ بھی بنایا جائے گا جبکہ ایل ون کی تکمیل سے 134 ٹرینیں 140 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے دوڑیں گی۔

 واضح رہے کہ ورلڈ بینک حکومت پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن ہے اور حال ہی میں ورلڈ بینک کے اعلیٰ عہدیداروں نے پاکستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے اور مزید امداد جاری رکھنے کا عزم بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں