اسپتال پر حملہ جنگی جرم، اسرائیل نے ریڈ لائن کراس کر لی، فلسطینی صدر محمود عباس

بدھ 18 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر حملے کے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ جنگی جرم ہے، اسرائیل نے ریڈ لائن کراس کر لی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل نے اسپتال کو نشانہ بنا کر گھناؤنا جنگی جرم کیا ہے، اس جرم کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ اس پر خاموش رہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس خوفناک جنگ کو روکنے کے سوا کوئی اور چیز قبول نہیں کریں گے، اسرائیل کا اسپتال پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے، اسرائیل نے سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں، صہیونی دشمن کو اس جرم کی سزا بھگتنا ہو گی۔

اسرائیل کی جانب سے منگل کی رات غزہ کے ایک اسپتال پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 800 سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو گئے جبکہ 600 سے زائد زخمی ہیں۔

اس حملے کے بعد فلسطین کے صدر محمود عباس اردان کا دورہ مختصر کر کے واپس فلسطین آ گئے اور فلسطینی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

دوسری طرف اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہو، غزہ کے ایک اسپتال پر پرتشدد حملے کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

’اس فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل کو اس قتل عام کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں،اس جرم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فٹبالر لیونل میسی نے دورہ بھارت سے متعلق ویڈیو شیئر کردی، کسی سیاستدان کو جگہ نہیں دی

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں