فٹبالر لیونل میسی نے دورہ بھارت سے متعلق ویڈیو شیئر کردی، کسی سیاستدان کو جگہ نہیں دی

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارت کے دورے سے متعلق ایک منٹ کی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے دورے کے یادگار لمحات کو اجاگر کیا۔ ویڈیو میں بچوں سے ملاقاتیں اور بھارتی کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی موجودگی نمایاں طور پر دکھائی گئی ہے۔

میسی کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں کسی بھی سیاسی شخصیت کو شامل نہیں کیا گیا اس کا محور کھیل، عوامی روابط اور نوجوان نسل کے ساتھ مثبت سرگرمیاں رہیں۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور مداح اسے میسی کے سادہ اور کھیل دوست رویے کی عکاس قرار دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Leo Messi (@leomessi)

صارفین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میسی نے ایک منٹ کی ویڈیو میں بہت سے بچے اور سچن ٹنڈولکر شامل ہیں لیکن کسی سیاستدان اور اداکار کو شامل نہیں کیا۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے بھارت کے دورے کے موقع پر بدمزگی کے کئی واقعات پیش آئے جہاں ایک طرف گراؤنڈ میں بوتلیں اور کرسیاں پھینکی گئیں وہیں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنوس نے اداکار اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو گراؤنڈ میں تحائف پیش کیے جبکہ میسی، لوئس سواریز اور روڈریگو ڈی پال سائیڈ پر کھڑے نظر آئے حالانکہ اس ایونٹ کا انعقاد میسی کے لیے کیا گیا تھا۔

اس صورتحال پر بھارتی صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنی ہی حکومت اور انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اب میسی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بھی کوئی سیاسی شخصیت شامل نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب