پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات پر ازخود نوٹس : 9 رکنی لارجر بنچ آج سماعت کرے گا

جمعرات 23 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بنچ آج سماعت کرے گا ۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے از خود نوٹس کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا تھا۔

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ علم میں لایا گیا ہے کہ دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوئے ایک ماہ ہوگیا ہے۔از خود نوٹس میں دیکھا جائے گا کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے ؟ ۔

‏چیف جسٹس عمر عطابندیال ،جسٹس منصور علی شاہ،‏جسٹس یحیٰ آفریدی،جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس منیب اختر، ‏جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس جمال خان مندوخیل، ‏جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی بھی بنچ کاحصہ ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس تین سوالات پر لیا گیا ۔ پہلا: ازخودنوٹس میں دیکھا جائے گا کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے؟۔ دوم: دیکھاجائے گا کہ انتخابات کرانےکی آئینی ذمہ داری کس نے اورکب پوری کرنی ہے؟ ۔سوم: دیکھاجائے گا کہ فیڈریشن اور صوبوں کی آئینی ذمہ داری کیا ہے؟۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کی تاریخ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سپیکر پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی انتخابات کے لیے دائر درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر۔دونوں درخواستوں پر سماعت سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے ساتھ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp