ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور اب یہ ذخائر 12.92 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 13 اکتوبر 2023 کو مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.71 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.20 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 67 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp