دنیا بھر کے لوگ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھائیں، نگراں وزیراعظم

جمعہ 20 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا منفرد رشتہ اعتماد اور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہے، سنکیانگ صرف تجارتی اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کو جوڑنے کاباعث بھی ہے۔

جمعہ کو سنکیانگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتےہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ چین میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں، دنیا بھر میں مقیم لوگ مذہب اور نسل سے بالا تر ہو کر غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم جیسے اہم ایونٹ میں شرکت کے بعد وہ اورومچی پہنچے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ فورم بی آرآئی کے 10 سال مکمل ہونے پر منعقدہ فورم تھا جس کاسی پیک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ میں نے بی آر آئی کے اعلیٰ سطح کے فورم سے خطاب کیا اور چینی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور دانشوروں سے ملاقاتیں بھی کیں جس میں چین کے ساتھ پاکستان کے ہر موسم میں آزمودہ تزویراتی شراکت داری کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات اب اقتصادی شراکت داری کی طرف گامزن ہیں۔ سی پیک اس سلسلہ کی اہم کڑی ہے جو بی آر آئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے، اس سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں سے علاقائی امن کو فروغ ملے گا۔

چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے، انوارالحق کاکڑ

دریں اثنا نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد اور علاقائی امن و ترقی کا ضامن ہے۔

وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے ارومچی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی پولٹ بیورو کے مرکزی ممبر اور سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کے پارٹی سیکرٹری ما زنگروئی کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر چین کے ساتھ دوستی کے حوالے سے پاکستان کے عزم کااعادہ کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد اور علاقائی امن و ترقی کا ضامن ہے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جمعہ کی نماز چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہر اُرمچی میں تاریخی مسجد میں ادا کی۔

اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ارومچی کی تاریخی یینگ ہینگ گرینڈ بازار مسجد کے امام اور سنکیانگ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے ڈین عبدالرقیب تومل نیاز سے بھی ملاقات کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے