نگراں وزیراعظم سے چین کے نئے سفیر کی ملاقات

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے چین کے سفیر جیانگ ژے ڈونگ نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور حکومت سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کی تکمیل اور ان پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے چینی حکام کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں آزمودہ تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے حامل منفرد تعلقات ہیں، دونوں ملک آئرن برادرز اور ایک دوسرے کے بااعتماد دوست ہیں۔ وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت اور وژن بالخصوص بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت اور ٹیکنالوجیکل تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور حکومت سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کی تکمیل اور ان پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے چینی حکام کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

چین کے سفیر کی وزیراعظم کے ساتھ پاکستان میں بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں