اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ کے درمیان کشیدگی کے بعد غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
موجودہ صورت حال میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تو دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور کہتے ہیں کہ اسرائیل اور یوکرین کی جنگوں میں کامیابی امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کے لیے اہم ہے۔
مزید پڑھیں
چین نے مسئلے کا دیرپا حل تجویز کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے، جبکہ سعودی ولی عہد نے بھی غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امیر قطر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات میں غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی فوری فراہمی سمیت کشیدگی روکنے پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ حماس کے خالد مشعل نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کو شکست دیں گے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعہ کو اپنے ایک خطاب میں کانگریس پر زور دیا کہ اسرائیل اور یوکرین کے لیے اربوں ڈالر کی فوجی امداد منظور کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس میں تقریباً 100 ارب ڈالر کی فوری امداد کی درخواست منظوری کے لیے بھیجیں گے جوآئندہ ایک سال کے دوران دی جائے گی۔