نواز شریف کی آمد پر شہباز شریف اور مریم نواز کی سوشل میڈیا پر والہانہ پوسٹ

ہفتہ 21 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما مسلم لیگ ن شہباز شریف اور مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نواز شریف کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے والہانہ پوسٹس شیئر کیں۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے والد کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور پنجابی گانے کا بول لکھا آجا تینوں اکھیاں اڈیک دیاں۔

انہوں نے لکھا کہ ان کی زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے اور وہ اللّہ ربّ العزت کی بے حد شکر گزار ہیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے ہیں، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو، اور انکے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شاید کسی اور کے حصے میں نا آئے ہوں۔ پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے۔

خوش آمدید نواز شریف !

شہباز شریف نے بھائی کی آمد پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جی آیاں نوں‘۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

’ہر بار پہلے سے بڑی اوپننگ ملی‘، کیفے پر فائرنگ کے واقعات پر کپل شرما کا ردِعمل

شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے؟

بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والا نایاب سامبر جنگل میں چھوڑ دیا گیا

مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا