پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنان کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو راجن پور جیل جبکہ شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کر دیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کے حوالے سے اطلاع ہے کہ انہیں 30 روز کے لیے اٹک جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھکر جیل اور محمد خان مدنی کو بہاولپور جیل منتقل کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر ولید اقبال لیّہ جیل جبکہ اعظم سواتی کو رحیم یار خان جیل اور ڈاکٹر مراد راس کو ڈی جی خان جیل منتقل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی کے 77 کارکنوں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ڈسرکٹ جیل لیہ میں 24، بھکر میں24 اور راجن پور جیل میں 25 کارکنوں کو بھجوایا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 77 رہنماﺅں پر 16 ایم پی اوز کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔
جن میں اسد عمر ،شاہ محمود قریشی ، عمر چیمہ اور پرویز خٹک سمیت دیگر شامل ہیں ۔