عدالتیں لندن معاہدے کا ساتھ دے رہی ہیں اس لیے عمران خان کو انصاف نہیں مل رہا، علیمہ خان

جمعہ 27 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ کھڑی ہیں اور انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گی، آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ لندن میں ہونے والے معاہدے کے تحت ہو رہا ہے، عدالتیں اس معاہدے کا ساتھ دے رہی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہم اپنے بھائی کے لیے کھڑے ہیں، اسے اکیلا تو نہیں چھوڑیں گے، پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف دے سکے، پھر تو یہ ہونا چاہیے کہ ہم بھی جا کر جیل میں بیٹھ جائیں یہاں تو ہمارا کام ختم ہو گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ حفیظ اللہ نیازی سے ہماری فیملی کا گزشتہ 10 سال سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہماری بہن کا بھی حفیظ اللہ نیازی سے اب کوئی تعلق نہیں، نہ اب وہ ہماری نمائندگی کر رہے ہیں۔ حفیظ اللہ نیازی ن لیگ کے خاص نمائندے کی حیثیت سے صدر پاکستان سے ملے ہوں گے۔

علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ عمران خان کی غیر موجودگی میں پی ٹی آئی کو لیڈ کریں گی؟ جواب میں انہوں نے کہا ’پی ٹی آئی تو ایک ‘پوری آرگنائزیشن ہے، عمران خان ہی پی ٹی آئی کے لیڈر ہیں، چاہے وہ جیل میں ہوں یا جیل سے باہر ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 24 اکتوبر کو جیل میں جو ہمیں کہا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ یہ لندن کا پلان نہیں بلکہ لندن میں معاہدہ ہوا تھا۔ اب جو کچھ ہو رہا ہے، اس معاہدے کے تحت ہو رہا ہے اور ہماری عدالتیں اس کا ساتھ دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن معاہدے کا ایک حصہ یہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن میں جیل سے باہر نہیں آنے دینا، معاہدے کے تحت شاید الیکشن کے بعد بھی انہیں باہر نہ آنے دیا جائے۔

علیمہ خان نے کہا کہ میرا خیال ہے ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہے۔ وکلا اپنی کوششیں جاری رکھیں گے لیکن عوام کو کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا