اسرائیلی فورسز کے ظلم کے شکار فلسطینی شہری گزشتہ 3 ہفتے سے انتہائی مشکل زندگی بسر کر رہے ہیں، غزہ میں محصور فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری مسلسل جاری ہے، فلسطینی شہیدوں کی مجموعی تعداد 7000 سے بھی تجاوز کرچکی ہے، فلسطینی کئی روز سے پانی اور بجلی سے محروم ہیں، صحت کا نظام غیرفعال ہے، جہاں غزہ کے شہریوں کی حالت زار سے دنیا پریشان ہے وہیں اسرائیلی ٹک ٹاکرز کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ غزہ کے مظلوم شہریوں کی بے بسی کا مذاق اڑاتے نظر آتے ہیں۔
الجزیرہ کے ایکس اکاؤنٹ پر اسرائیلی ٹک ٹاکرز کی کچھ ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جس میں اسرائیلی ٹک ٹاکرز کو بجلی، پانی ار ضروریات تک رسائی نہ ہونے پر فلسطینیوں کی بے بسی کا مذاق اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کس طرح اسرائیلی ٹک ٹاکرز پانی کا بے جا استعمال کر رہے ہیں اور لائٹس کو کبھی آن اور کبھی بند کرکے تمسخر اڑا رہے ہیں۔
Videos of Israeli content creators making fun of Palestinians suffering without water, and electricity in Gaza are going viral ⤵️ pic.twitter.com/nwnC4kucMb
— Al Jazeera English (@AJEnglish) October 26, 2023
چند ویڈیوز میں اسرائیلی خواتین کو میک اپ اور کیچپ کے ذریعے فلسطینی شہریوں کی موت کا بھی مذاق اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہادی نصر اللہ نامی صارف نے چند ویڈیوز شیئر کیں اور لکھا کہ اثر و رسوخ رکھنے والے اسرائیلی ٹک ٹاکرز غزہ میں پانی اور بجلی نہ ہونے پر فلسطینیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ ہم ان کے لیے افسوس کا اظہار کریں۔
Disgusting. More and more Israeli influencers and content creators are participating in trends mocking Palestinians in Gaza for not having water or electricity. And you want us to feel sorry for them. pic.twitter.com/of8szp8ru3
— Hadi Nasrallah (@HadiNasrallah) October 25, 2023
ایک صارف نے کہا کہ یہ صہیونیت ہے اور یہ نازیوں سے بھی بدتر ہیں۔
This is Zionism. They are worse than Nazis.
— Miggguuueeelll🇵🇸🇧🇷🇷🇸🇷🇺 (@miggguuueeelll) October 25, 2023