راولپنڈی میں رضاکارانہ گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل منتقل

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلے میں جمعہ کو راولپنڈی میں رضاکارانہ گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری، صداقت علی عباسی، میجر لطاسب ستی، فیاض الحسن چوہان اور اعجاز خان اعجازی رضاکارانہ گرفتاری دیتے ہوئے پولیس وین میں جا بیٹھے تھے۔ جنہیں اب اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔

جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلے میں جس وقت پی ٹی آئی کی قیادت نے رضاکارانہ گرفتاری پیش کی اس وقت پی ٹی آئی کے کارکنان کی کثیر تعداد بھی رضاکارانہ طور پر پولیس وینز میں سوار ہوگئی تھی۔

فیاض چوہان پولیس وین میں سے گفتگو کر رہے ہیں۔ فوٹو/اسکرین گریپ

وی نیوز کے مطابق ایسی پانچ پولیس وینز جن پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور کارکنان سوار تھے، انہیں پولیس اپنے ساتھ لے گئی تھی، جن کے بارے میں اب اطلاع ہے کہ رضاکارانہ گرفتاری پیش کرنے والی قیادت کو کارکنان سمیت اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر جیل کے باہر بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی خاصی تعداد موجود تھی جو وقفے وقفے سے نعرہ بازی کرتی رہی۔

اس موقع پر پولیس وین میں سوار ذلفی بخاری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگوں نے خان کی اگلی کال کا انتظار کرنا ہے اور بھرپور طریقے سے نکلنا ہے‘۔

ذلفی بخاری نے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ ’پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے ثابت کیا ہے کہ پہلے وہی گرفتاری دے گی‘۔ انہوں نے رضاکارانہ گرفتاری دینے کے عمل میں ساتھ کھڑے رہنے والے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

کیا ’جیل بھرو تحریک‘ فلاپ ہوگئی؟

جیل منتقلی کے دوران سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پولیس وین میں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی ہمیں اڈیالہ جیل لیکر آئے ہیں، ہم میں سے کوئی شخص ضمانت کے لیے اپلائی نہیں کرے گا جب تک عمران خان اور پارٹی نہیں کہتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہماری فیملی میں سے کوئی شخص بھی نہ میڈیا پر اور نہ ہی سوشل میڈیا پر آکر منتیں کرے گا اور نہ روئے دھوئے گا‘۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ہائی نان، خوبصورت ساحلوں اور چائے کے باغات سے بھی آگے اب ایک غیر معمولی فری ٹریڈ زون

’سابق مس انڈیا کو شوہر نے دھمکی دی کہ تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا‘، وکیل کا انکشاف

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا