پختونخوا میں مقیم 51 ہزار سے زیادہ غیرملکیوں کو شناخت کرلیا گیا

بدھ 1 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں غیر قانونی رہائش پذیر ڈیٹا محکمہ داخلہ نے اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں اب تک 51 ہزار 44 غیر ملکیوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں میں 24 ہزار سے زائد مرد و خواتین جبکہ 25 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کی سب سے زیادہ تعداد پشاور میں 22 ہزار 752 ہے، جس میں 5 ہزار 8 26 مرد، 5 ہزار 800 خواتین اور 11 ہزار بچے شامل ہیں۔

نوشہرہ میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کی تعداد 7 ہزار 185، خیبر میں 5 ہزار 173،مانسہرہ میں 0027 غیر ملکی مقیم ہیں۔

ہری پور میں 2500، مردان میں 1900، کوہاٹ میں 1500 ، چارسدہ میں 1175،،ڈی آئی خان میں 11 غیر ملکیوں کی شناخت ہوچکی ہے۔ اسی طرح  ہنگو میں 961،کرک 146،بنوں 363،ملاکنڈ میں 207،ٹانک میں 171 سوات میں 7،ایبٹ آباد میں 145 نے غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کی ہے۔

دستاویز کے مطابق کرم میں 95،لوئر چترال میں 91،لکی مروت میں 30 اور باجوڑ میں 27 غیر قانونی طور پر رہائشی افراد کا پتا لگا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے ملک سے انخلا کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقررکی تھی۔ اس تاریخ سے قبل ہی بڑی تعداد میں غیرقانونی مقیم افراد پاکستان چھوڑ گئے تھے، جب کہ افغانوں کی وطن واپسی کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ نیز سیکیورٹی اداروں نے مقررہ تاریخ کے بعد سے غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟