چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈیفالٹ کی خواہش رکھنے والے ماتم کے طور پر علامتی گرفتاری دے سکتے ہیں۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں ریحام خان نے کہا کہ چین سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد اب زرمبادلہ کے ذخائر تقریبا 4 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف معائدے کے بعد دوست ممالک سے مزید امداد مل جائے گی اور اب پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، ڈیفالٹ کی خواہش رکھنے والے ماتم کے طور ہر علامتی گرفتاری دے سکتے ہیں۔
چین سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد اب زرمبادلہ کے ذخائر تقریبا 4 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ۔ امید ہے کہ آئی ایم ایف معائدے کے بعد دوست ممالک سے مزید امداد مل جائے گی اور اب پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے۔
ڈیفالٹ کی خواہش رکھنے والے ماتم کے طور ہر علامتی گرفتاری دے سکتے ہیں
— Reham Khan (@RehamKhan1) February 24, 2023
اس سے قبل نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا نظریہ، ان کی باتیں، ان کی حکومت، ان کے دعوے اور ان کے سپورٹر سب علامتی ہیں۔
تحریک انصاف کا نظریہ , ان کی باتیں, ان کی حکومت, ان کے دعوے اور ان کے سپورٹر سب علامتی ہیں pic.twitter.com/S371PselR4
— Reham Khan (@RehamKhan1) February 24, 2023