برٹنی اسپیئرز کی کتاب ’دی وومن ان می‘ کی شائع ہونے کے پہلے ہفتے میں ہی امریکا کے اندر 11 لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ فروخت کے اعداد و شمار میں پری آرڈرز، پرنٹ سیلز، ای بک اور آڈیو بکس شامل ہیں۔ 24 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی کتاب کو ناقدین نے عالمی شہرت میں برٹنی سپیئر کے عروج اور اس کی جاری جدوجہد کے زبردست بیان کے طور پر سراہا ہے۔ برٹنی سپیئر کی کتاب کے اندر ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو مقبولیت کی وجہ بنی ہے۔
جس دن کتاب کی اشاعت ہوئی برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور کہا کہ ان کی کتاب تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کسی بھی مشہور شخصیت کی یادداشت بن گئی ہے لیکن یہ بہرحال 2023 کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب نہیں ہے۔ اس سے پہلے پرنس ہیری کی کتاب اسپیئر، جو جنوری میں منظرعام پر آئی تھی پہلے ہفتے میں ہی 16 لاکھ کاپیاں امریکا میں فروخت ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹنی اسپیئرز کی کتاب ان کی میوزک ایلبمز اور سوشل میڈیا اسٹریمز کی وجہ سے زیادہ فروخت ہوئی، گزشتہ ہفتے کے دوران ایک دن میں برٹنی اسپیئرز کے کیٹلاگ نے آن ڈیمانڈ اسٹریمز میں 18.2 فیصد، اور البم کی فروخت میں 36.8 فیصد اضافہ کیا۔ اگلے دنوں بھی اس کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا۔
میوزک اینڈ انٹرٹینمنٹ کمپنی لیومینیٹ کے مطابق امریکا میں برٹنی اسپیئرز کے گانوں کی اسٹریمزمیں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ ہوا، البم کی فروخت میں 61.4 فیصد اور ڈیجیٹل فروخت میں 49 فیصد اضافہ ہوا۔
آسکر نامزد اداکارہ مشیل ولیمز نے دی وومن ان می کا آڈیو ایڈیشن پڑھا ہے، یہ بھی برٹنی اسپیئر کی کتاب کی ابتدائی مقبولیت کا ایک اہم عنصر دکھائی دیتا ہے۔ کتاب کی آڈیو ریلیز کرنے والی کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ کمپنی کی تاریخ میں سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی آڈیو ریلیز ہے۔ لیکن پبلشر نے فوری طور پر کسی مخصوص آڈیو فروخت کے اعداد و شمار کا اعلان نہیں کیا۔
سرکانا جو پرنٹ مارکیٹ کے تقریباً 85 فیصد حصے پر نظر رکھتا ہے کہ مطابق دی وومن ان می کی فروخت سابق صدر براک اوباما کی ’آ پرومسڈ لینڈ‘ اور سابق خاتون اول مشیل اوباما کی ’بیکمنگ‘ کی فروخت سے بہت کم ہے۔ اس کے علاوہ جے کے رولنگ کی آخری ہیری پوٹر کتاب، “ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہیلوز،” جو 2007 میں منظر عام پر آئی اور اس کے پہلے 24 گھنٹوں میں 80 لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔