فل کورٹ بینچ جسٹس اعجاز اور مظاہر نقوی کے بغیر بنایا جائے، حکومتی جماعتوں نے درخواست دائر کردی

ہفتہ 25 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکمران اتحاد میں شامل تین بڑی جماعتوں نے سپریم کورٹ میں  پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات سےمتعلق ازخودنوٹس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کے بغیر فل کورٹ بینچ  کی تشکیل کے لیے مشترکہ نئی درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست  مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے منصور عثمان،  فاروق ایچ نائیک اور کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ  کے توسط سے دائر کی گئی ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ میں  پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سےمتعلق ازخود نوٹس میں کیس کی سماعت کیلئے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ بنائی جائے  تاہم  جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو فل کورٹ میں شامل نہ کیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں ججز پہلے سے اپنا مائنڈ کیس میں اپلائی کرچکے ہیں ، کئی آئینی ، قانونی اورعوامی اہمیت کے سوال سامنے آ چکے ہیں    جن پر سماعت ضروری ہے۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی فل کورٹ کا مطالبہ

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کیلیے فل کورٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں  9رکنی بینچ میں سینیئر ججز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود کو شامل نہ  کرنے پر انتہائی تشویش  ظاہر کی گئی ہے اور  کہا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کو بینچ سے رضاکارانہ طورپر علیحدہ ہوجانا چاہیے ۔  متعدد فریق ان پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کر چکے ہیں ،

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن  کی پریس ریلیز کا عکس

اعلامیہ میں چیف جسٹس  سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عدلیہ پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے موثر اقدامات کریں ، اہم سیاسی کیسز کی سماعت کیلیے مخصوص بینچز تشکیل دیئے جانے کا تاثر ختم ہونا چاہیے ۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر اپنے دیرینہ مطالبہ کو دوہرایا ہے کہ  بینچ کی تشکیل چیف جسٹس کا خصوصی اختیار نہیں ہونا چاہیے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ